سیاچن گلیشیئر میں آگ لگنے سے فوجی اہلکار ہلاک

سری نگر، لداخ کے سیاچن گلیشیئر میں بدھ کی علی الصبح آگ لگنے کے واقعہ میں ایک ہندوستانی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے۔

افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 3 بجے کے قریب پیش آیا۔
فوج نے کہاکہ “آج سیاچن گلیشیئر پر آگ لگنے کے واقعہ میں ایک فوجی اہلکارہلاک جبکہ تین دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو وہاں سے بحفاظت نکال کر اسپتال لے جایا گیا ہے۔‘‘

ہلاک اہلکار کی شناخت رجمنٹل میڈیکل آفیسر کیپٹن انشومن سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں