خود ساختہ صحافی ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار: پولیس

سری نگر، پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے خود ساختہ صحافی مزمل ظہور کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا۔

سری نگر پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خود ساختہ صحافی مزمل ظہور ملک ساکن اندرگام پٹن کو ٹیرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ صحافی نے جعلی دستاویزات پر کھولے گئے بینک اکاونٹ پر ٹیرر فنڈ حاصل کیا ۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 20/2023زیر دفعات 13,18,40یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پانچ ملزمان کو پہلے ہی دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں