شوپیاں میں رائفل چھیننے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

سری نگر، جنوبی ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں پولیس اہلکار سے رائفل چھیننے کی کوشش کے دوران نوجوان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز امام صاحب شوپیاں میں ایک نوجوان نے ایس او جی اہلکار سے سروس رائفل چھیننے کی کوشش کی تاہم اس دوران اہلکار نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر نوجوان کو موقع پر ہی دبوچا۔

گرفتار نوجوان کی شناخت شاہد احمد ڈار ساکن ترنز موہن پورہ کے بطور کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں