شری امرناتھ یاترا: زائد از 3 ہزار یاتریوں کا 20 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کمیپ سے بم بم بولے کے نعروں کے بیچ یاتریوں کا ایک اور جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 3 ہزار 4 سو 72 یاتری شری امرنا تھ جی یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 132 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 93 گاڑیوں میں 2 ہزار 5 سو 15 یاتری روانہ ہوئے جن میں 2042 مرد، 395 خواتین، 12 بچے، 63 سادھو اور 3 سادھویں شامل تھیں۔

بالتل بیس کیمپ کے لئے 39 گاڑیوں میں 9 سو 57 یاتری روانہ ہوئے جن میں 689 مرد اور 268 خواتین شامل تھے۔

یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

جموں وکشمیر حکومت اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں