گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی

سری نگر، وسطی ضلع گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ نے معمر شہری جس کی شناخت غلام نبی ڈار کے بطور ہوئی ہے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اورا س کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں