شری امرناتھ یاترا:قریب 4 ہزار یاتریوں کا 22 واں جھتا جموں سے روانہ

جموں، جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بم بم بولے نعروں کے بیچ یاتریوں کا شری امرناتھ یاترا کے لئے کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پیر کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 3 ہزار 8 سو 98 یاتریوں پر مشتمل 22 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے کہا ان یاتریوں میں 2 ہزار 8 سو 98 مرد، 8 سو 98 خواتین، 12 بچے اور 90 سادھو شامل تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ یاتری 149 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندو بست کے بیچ بالتل اور ننون پہگام بیس کیمپوں کے لئے روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بالتل بیس کیمپ کے لئے 1 ہزار 2 سو 92 جبکہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 2 ہزار 6 سو 6 یاتری روانہ ہوئے۔

بتادیں کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے لئے اب تک زائد از 3 لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔

62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں