بانڈی پورہ میں چار افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج

سری نگر، شمالی ضلع بانڈی پورہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کی پادائش میں چار افرا د پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے انہیں جیل منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں چار افراد کو ملک دشمن سرگرمیوں کی پادائش میں پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے گرفتا رشدگان کی شناخت عبدالحمید خان ولد عبدالغنی خان ساکن وترنا بانڈی پورہ (مذکورہ شخص پہلے سنگباز تھا اور اب جعلسازی اور منشیات کے کیس میں ملوث پایا گیا )۔

دانش احمد شاہ عرف ہارس ولد ثنا اللہ شاہ ساکن آلوسہ بانڈی پورہ (لشکر طیبہ کا سرگرم ملی ٹینٹ معاون )۔

اسدللہ پرے ولد حاجی عبدالغنی پرے ساکن سعید محلہ حاجن بانڈی پورہ (حریت رکن اور ملی ٹینٹ معاون، مذکورہ شخص کے خلاف ملک دشمن سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے ہی چودہ کیس درج ہے اور وہ سماج کے لئے ایک خطرہ بنا ہوا تھا، لہذا اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔

ہلال احمد گنائی ولد مرحوم اکرم گنائی ساکن خان محلہ وترنا بانڈی پورہ (مذکورہ شخص کے خلاف چیک باونس کے کئی کیس درج ہونے کے ساتھ دو فوجداری مقدمات بھی رجسٹر ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں