جھیل ڈل میں آتشزدگی کی واردات، دو رہائشی ڈھانچے تباہ

سری نگر، شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران دو رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی شام کو ڈلگیٹ سری نگر میں جھیل ڈل میں قائم رہائشی ہٹ سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک رہائشی ڈھانچے کو لپیٹ میں لے لیا۔

معلو م ہوا ہے کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایاکہ جھیل ڈل میں رہائشی ہٹ سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی بٹہ مالو ، ڈلگیٹ اور رعناواری سے فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ کافی دیر کے بعد تین فائر پمپوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ۔
ان کے مطابق ایک رہائشی ہٹ میں چار اور دوسرے میں پانچ کمرے تھے ۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ رہائشی ہٹوں میں سیاحوں کا سامان موجود تھا جس کو فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے باہر نکالا ۔

دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں