سانبہ اور راجوری میں دو ملزمان کے خلاف پی ایس اے کے تحت کیس درج

جموجموں وکشمیر کے راجوری اور سانبہ اضلاع میں دو افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جیل منتقل کیا گیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے مراد پور کے رہنے والے محمد شکیل اور سانبہ کے بلوندر سنگھ عرف گور و جٹ جو گزشتہ کئی سالوں سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں پر پی ایس اے کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی ترقیاتی کمشنروں کی جانب سے سفارشات کے بعد دونوں ملزمان پر پی ایس اے عائد کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ شکیل مویشی اسملنگ کے متعدد معاملات میں ملوث پایا گیا ہے جبکہ سنگھ قتل کی کوشش، فائرنگ، ہیروئن اسمگلنگ سے متعلق کئی مقدمات میں ملزم تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں امن وسکون کے لئے سنگین خطرہ تھے لہذا ان پر پی ایس اے عائد کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں