اننت ناگ میں تلاشی آپریشن کے دوران جنگجو معاون گرفتار : پولیس

سری نگر، جنوبی ضلع اننت ناگ کے وبزن گاوں میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے جنگجو معاون کو اسلحہ سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 3آر آر اور جموں وکشمیر پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد وبزن گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون جس کی شناخت لیاقت احمد گانی ولد لطیف احمد گانی کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی۔

ان کے مطابق گرفتار ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے ایک پستول ، دو پستول میگزین،14راونڈ اوردوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں