اودھم پور میں رہائشی مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے خاتون از جان

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے رام نگر علاقے میں جمعہ کی صبح ایک رہائشی مکان مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک 65 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور ضلع کے رام نگر تحصیل کے کٹولٹ گائوں میں ایک رہائشی مکان مٹی کے ایک تودے کی زد میں آنے سے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود ایک خاتون کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں مکان بھی مکمل طور پر زمین بوس ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بچاو آپریشن شروع کرکے خاتون کی لاش کو ملبے سے باہر نکالا۔

متوفی خاتون کی شناخت 65 سالہ کشو دیوی زوجہ کپورا ساکن باری کے بطور ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بھاری بارشوں کی وجہ سے یہ مٹی کا تودا گر آیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔ شاپ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں