سری نگر، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے کربلا میں جام شہادت نوش کیا۔
اپنے ایک بیان میں آزاد نے کہا”حضرت امام حسین علیہ السلام کربلا میں ظالم قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئے اور اسلامی عقائد، آزادی، انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے 72 ساتھیوں کے ساتھ اپنی جانیں قربان کیں“۔
حضرت امام حسین (ع) کی بہادری اور اصولی موقف کو یاد کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ یوم عاشور پر کربلا میں دی گئی عظیم قربانیوں کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا”شہدائے کربلا حق، انصاف، مساوات،نیکی اور شرافت کے لیے کھڑے ہوئے اور امام حسین (ع) کی قربانی تمام گروہوں اور برادریوں کے لیے ہے، جو راہ راست کی ایک مثال ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ