جموں،سیکورٹی فورسز نے جمعے کے روز راجور ی کے نوشہرہ سب ڈویژن کے جھانگر علاقے میں ایل او سی پر تلاشی آپریشن کے دوران منشیات کی کھیپ برآمد کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جمعے کی صبح نوشہرہ کے جھانگر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران علاقے میں چھپائی گئی 8کلو 960 گرام ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
بتادیں کہ سیکورٹی فورسز نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر چوکسی بڑھائی ہے کیونکہ ممکن دراندازی اور منشیات کی اسمگلنگ کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
یو این آئی، ارشید بٹ