لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سےملاقی

سری نگر،جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم عاشورہ کے موقع پر سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے سے نکالے گئے جلوس میں شرکت کی ۔

بتادیں کہ ایل جی منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت کے پیش نظر پائین شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے بوٹہ کدل علاقے میں نکالے گئے عاشورہ جلوس میں شرکت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ ایل جی منوج سنہا گیارہ بجے کے قریب بوٹہ کدل پہنچے اور وہاں پر تاریخی جلوس میں شامل ہوئے اس موقع پر عزاداروں نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا ۔

عین شاہدین نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس موقع پر عزاداروں میں پانی بھی تقسیم کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی بوٹہ کدل سے علم شریف اور زولجنا کا تاریخی جلوس نکالا گیا تو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس میں شامل ہوئے ۔

سٹی رپورٹر نے بتایا کہ ایل جی کے ہمراہ اے ڈی جی پی وجے کمار ، ڈی آئی جی سینٹرل ، ایس ایس پی سری نگراور ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد بھی ساتھ تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ منوج سنہا کی پائین شہر آمد پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

خانیار سے لے کر لالبازار تک جگہ جگہ اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی ۔

بتادیں کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پہلی دفعہ سری نگر میں عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی۔

یو این آئی۔ ارشید بٹ۔ شا پ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں