کولگام انکائونٹر:تین زخمی فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے: فوج

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے جنگل علاقہ ہالن میں جاری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے تین فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

فوج کی چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘ جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے 4 اگست کو کولگام کے ہالن کے بالائی علاقے میں آپریشن شروع کر دیا’۔

ٹویٹ میں کہا گیا: ‘جنگجوئوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین فوجی جوان زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے’۔ٹویٹ کے مطابق علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں تین سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں جنگجووں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال ریفر کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم منزگام ہالن کے مقام پر ہے اور یہ سیاحتی مقام اہر بل سے کچھ دوری پر ہی واقع ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں