SRINAGAR, AUG 5 (UNI):-BJP leaders and workers celebrating fourth Anniversary Of Article 370 Abrogation: in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-1U

دفعہ 370 کی تنسیخ کی چوتھی برسی کی منابست سے سری نگر میں بی جے پی کی تقریب

سری نگر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ نے ہفتے کے روز دفعہ 370 کی تنسیخ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے یہاں ایک عوامی تقریب کا اہتمام کیا۔

بی جے پی کے ایک ترجمان کے مطابق اس تقریب میں بی جے پی کے سرکردہ لیڈروں کے علاوہ لوگوں کی اچھی تعداد نے حصہ لیا۔

اس موقع پر بی جے پی لیڈر اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 ہٹ گیا ہے تاہم عدالت عظمیٰ میں اس پر سماعت چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا: ‘آج کشمیر کے لوگ خوش ہیں اور اس دفعہ کے ہٹنے کے بعد ہمیں لگ رہا کہ ہمیں حقیقی آزادی ملی ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘اس سے پہلے یہاں خون خرابہ تھا اور یہاں چین تھا نہ سکون تھا’۔

موصوفہ نے کہا کہ کشمیر کے لوگ گذشتہ تین برسوں سے سکون کی سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تین برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کوشاں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں جی ٹونٹی اجلاس ہوا، نئے روڈ بن گئے، اسکول، کالج کھلے رہے، بے گھر لوگوں کو گھر دیے گئے۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں