راجوری: سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں عدم شناخت ملی ٹینٹ ہلاک

جموں،جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کھواس علاقے میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز او رملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے کھواس علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کاانتظار ہیں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں