بانڈی پورہ میں ملی ٹینٹ معاون گرینیڈ سمیت گرفتار: پولیس

سری نگر،شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹ معاون کو گرینیڈ سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 26آسام رائفلز، 3بٹالین سی آر پی ایف اور بانڈی پورہ پولیس نے کہنوسہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران ملی ٹینٹ معاون کو حراست میں لیا۔

انہوں نے بتایا کہ جامہ تلاشی کے دوران جنگجو معاون کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کیا گیا ۔

ان کے مطابق اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں