سری نگر، جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم گارڈز نے بدھ کے روز یہاں پریس کالونی میں ایک بار پھر جمع ہو کر نوکریوں کی بحالی کے حق میں احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ ‘ہماری مانگیں پوری کرو’ وغیر جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم 303 اے ٹی ایم گارڈ ہیں اور آج یہاں تمام اضلاع کے گارڈ آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیاں تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن گارڈ وہی ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبات کو لے کر اعلیٰ حکام کے پاس گئے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔
احتجاجی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں بحال کیا جائے تاکہ ہم بے روز گار ہونے سے بچ سکیں۔
یو این آئی ایم افضل