محبوبہ مفتی کا سابق چیف انجینئر چودھری محمد قاسم کی موت پر اظہار رنج و غم

سری نگر، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق چیف انجینئر بجلی چودھری محمد قاسم کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی موت کو مجموعی طور بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک حساس طبیعت کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ با وقار شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے عوام خاص طور پر اپنے طبقے کے لئے کارہائے نمایاں انجام دئے جن کو مدتوں تک یاد کیا جائے گا ۔

محبوبہ مفتی نے مرحوم کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی سکون کے لئے دعا کی ہے۔

اس دوران پی ڈی پی نائب صدر چودھری عبد الحمید نے مرحوم چودھری محمدقاسم کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے عوام اور خاص طور اپنے طبقے کے لئے ایک عظیم شخصیت تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے مفاد میں اپنے آپ کو وقف رکھا ۔چودھری عبد الحمیدنے مرحوم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سماج میں پہلے چیف انجینئر تھے جنہیں پوری قوم عزت کی نگاہوں سے دیکھتی تھی ۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں