این آئی اے کورٹ نے سرگرم ملی ٹینٹ کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا

سری نگر، بڈگام کی این آئی اے عدالت نے سرگرم ملی ٹینٹ کے خلاف سی آر پی سی کی سیکشن 82 کے تحت اعلانیہ حکم جاری کیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ این آئی اے کورٹ بڈگام نے سرگر م ملی ٹینٹ عاقب احمد شیر گوجری ولد نذیر احمد شیر گوجری ساکن کھامپورہ سرائے چاڈورہ جو مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلوب ہے کے خلاف اعلانیہ حکم جاری کیا ۔

مذکورہ ملی ٹینٹ کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 59/2022زیر دفعات 20,28یو اے پی اے ایکٹ کے تحت چاڈورہ پولیس اسٹیشن میں کیس رجسٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ متعلقہ پولیس نے ان کے آبائی علاقے اور رہائشی مکان کے مین گیٹ پر اعلانیہ چسپاں کیا ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں