کانگریس نے سری نگر میں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی

سری نگر، کانگریس پارٹی نے جمعرات کو یہاں بھارت جوڑو یاترا کی پہلی سالگرہ منائی اور اس سلسلے میں پارٹی دفتر سے مقامی مارکیٹ تک پد یاترا کی۔

پد یاترا میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک بہت اہم نعرہ ‘جڑے گا بھارت جیتے گا انڈیا’ شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ملک میں جو نفرت کا ماحول ہے اس کو ختم کرنے کے لئے راہل جی نے یہ یاترا کی تھی’۔ان کا کہنا تھا: ‘کشمیری عوام بالخصوص اور جموں وکشمیر کے لوگ بالعموم راہل گاندھی کو نجات دہندہ مانتے ہیں اور لوگ جانتے ہیں کہ راہل جی ہی ہمیں اس مصیبت سے نکال سکتے ہیں’۔

عدالت عظمیٰ میں دفعہ 370 کی شنوائی کے بارے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں موصوف لیڈر نے کہا: ‘جہاں تک دفعہ 370 کی شنوائی کا تعلق ہے لوگ عدالت عظمیٰ سے پُر امید ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘جو معاملہ بھارت اور انڈیا کا ہے تو ایک چھوٹی سوچ کا مظاہرہ ہے انڈیا ہمارے آئین میں بھی درج ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کی سالگرہ ہر ضلع میں منائی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی نے سال گذشتہ کنیا کماری سے سری نگر تک بھارت جوڑو یاتا نکالی۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں