سری نگر میں ہابرڈ ملی ٹینٹ گرفتار: پولیس

سری نگر،جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پولیس نے ہابرڈ جنگجو کو ہینڈ گرینیڈ سمیت دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر پولیس نے ہابرڈ ملی ٹینٹ محمد یاور رنگریز ساکن فردوس آباد بٹہ مالو کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ برآمد کیا ہے۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر زیر نمبر 37کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں