سری نگر میں 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

سری نگر، جموں وکشمیر پولیس نے سری نگر میں ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں ایک 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزم کی شناخت عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈ گر سری نگر کے بطور کی گئی ہے۔

سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ’32 سالہ عمیس خان ولد مشتاق خان ساکن ذالڈگر سری نگر کو ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا’۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں