بی ایس ایف کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل کا دورہ ایل او سی

سری نگر، بارڈر سیکورٹی فورس (مغربی کمان) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے اس دوران وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی۔

بی ایس ایف کشمیر نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘بی ایس ایف (مغربی کمان) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل شری وائی بی کھورانیہ نے ایل او سی پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گریز کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا’۔

ٹویٹ میں کہا گیا: ‘ایس ڈی جی نے وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور مشکل حالات میں ان کی بہترین کار کردگی کی سراہنا کی’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں