جموں، پنجاب فلم انڈسٹری کے نامور فنکار بی این شرما جمعرات کی شام دیر گئے جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر پہنچے اور وہاں ماتا جی کا درشن کیا۔
وہ درشن سے فیضیاب ہونے کے بعد واپس جموں روانہ ہوئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘مجھے کافی عرصہ بعد ماتا جی کا درشن کرنے کا موقع ملا’۔
انہوں نے کہا کہ درشن کرکے مجھے سکون او شانتی محسوس ہوا۔
ان کا کہنا تھا: ‘میری التجا ہے کہ جموں کے باشندے آپس میں پیار اور محبت سے رہیں اور ایک پریوار کی طرح زندگی گذاریں’۔
موصوف فنکار نے کہا کہ جموں کے لوگ اسی طرح رہتے ہیں جس پر مجھے فخر ہے۔
انہوں نے کہا: ‘میں نے لوگوں کی دن دگنی رات چوگنی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کی’۔
یو این آئی ایم افضل