سیب، بادام وغیرہ پر اضافی ڈیوٹی ہٹانا جموں وکشمیر کے کاشتکاروں کے لئے تباہ کن ہوسکتا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے سیب، اخروٹ اور بادام وغیرہ پر اضافی ڈیوٹی اٹھانے کے حکومتی فیصلے سے جموں وکشمیر کے مقامی کاشتکاروں پر تباہ کن اثرات پڑیں گے۔

تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اس پر نظر ثانی کریں گے۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ملک کے کئی امریکی مصنوعات جیسے سیب، بادام، دال وغیرہ پر اضافی ڈیوٹی اٹھانے کے فیصلے کے رد عمل میں کیا۔

انہوں نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘سیب، اخروٹ اور بادام پر اضافی ڈیوٹی ہٹانے کے حکومت ہند کے فیصلے سے جموں و کشمیر کے مقامی کاشتکاروں پر تباہ کن اثر پڑے گا’۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم اس پر غور کریں گے’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں