BUDGAM, SEP 11 (UNI) SEASONAL SCHOOLS IN J&K: Bakerwal Children attenting class at a Season School, locally known as Bohaks, in the high altitude area of Tousmaidan of Budgam district, some 75 kms from Srinagar on Monday. UNI PHOTO/SF-13

کشمیر: توسہ میدان کا سیزنل اسکول، 40 بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں

سری نگر، وسطی ضلع بڈگام کے مشہور اور انتہائی دلکش و دلفریب مقام سیاحتی مقام توسہ میدان میں نقل مکانی کرنے والےخانہ بدوش طبقے سے وابستہ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ و پیراستہ کرنے کے لئے ایک سیزنل اسکول قائم ہے جہاں دیگر جگہوں کی طرح بچوں کی صبح کی دعا سے اس چراگاہ کی رعنائی دو بالا ہوجاتی ہے۔

اس اسکول میں کم سے کم سے چالیس بچے زیر تعلیم ہیں جن کو پڑھانے کے لئے دو اساتذہ تعینات ہیں۔

سمگر شکشا اسکیم کے تحت چلنے والے یہ اسکول موسم گرما کے (عام طور پر ماہ اپریل یا مئی سے ماہ ستمبر یا اکتوبر تک) چھ مہینوں نے دوران چلتے ہیں جبکہ بعد میں موسم سرما شروع ہونے کے ساتھ ہی بند ہوجاتے ہیں۔

ان سیزنل اسکولوں میں 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو (ہجرت کی مدت کے دوران جو زیادہ سے زیادہ 6 ماہ ہے) تعلیمی سہولیت فراہم کی جاتی ہے۔

توسہ میدان کے سیزنل اسکول میں تعینات اساتذہ کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے بچوں کو ان پڑھ رہنے سے بچانے کا یہ حکومت کا ایک بہت ہی اہم اقدام ہے۔

رفیق احمد نامی ایک استاد نے کہا کہ یہ حکومت کی ایک بہترین اسکیم ہے جس کے تحت دور افتادہ علاقوں اور مالی اعتبار سے پسماندہ بچوں کو بھی پڑھا لکھا بنایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی برسوں سے یہاں توسہ میدان میں اس سیزنل اسکول میں بچوں کو پڑھاتے ہیں اور ہمارے اس اسکول کے کئی بچوں نے میٹرک تو کئی نے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کیا اور وہ آگے بھی پڑھ رہے ہیں۔

جاری۔یو این آئی ایم افضل، ارشید بٹ۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں