راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ جاری

جموں،جموں کے راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سلامتی عملے نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جوں ہی راجوری کے نارلہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھندفائرنگ شروع کی۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تصادم جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں