راجوری تصادم :ایک ملی ٹینٹ اور ایک فوجی ہلاک، ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی : اے ڈی جی پی

جموں،جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق راجوری کے نارلہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کی سہ پہر علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجووں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں جاری تصادم میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کی ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جاں بحق جبکہ ایس پی او سمیت مزید تین زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

دریں اثنا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ راجوری کے نارلہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے جبکہ ایس پی او سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

اے ڈی جی پی کے مطابق علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم جاری ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں