جموں،جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے نارلہ گاوں میں ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا گیا۔
دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نارلہ گاوں میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں جاں بحق فوجی اہلکار رائفل مین روی کمار کی یاد میں تعزیتی گلباری تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں فوج کے سینئر آفیسران نے شرکت کی ۔
انہوں نے بتایا کہ رائفل مین روی کمار نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے ۔موصو ف ترجمان نے بتایا کہ راجوری کے نارلہ گاوں میں جاری تصادم آرائی کے دوران رائفل مین لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کر گیا۔وائٹ ناٹ کارپس کے کمانڈر نے ترنگے سے لپٹے فوجی جوان کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج پیش کیا۔
یو این آئی- ارشید بٹ