سری نگر، سری نگر کے بلوارڈ روڈ پر جمعرات کو ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے بلوارڈ روڈ پر ایس کے آئی سی سی کے نزدیک ایک سڑک حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت معظم احمد بٹ ساکن گلاب باغ سری نگر جبکہ زخمی کی شناخت مشکور احمد بٹ ساکن گلاب باغ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔
یو این آئی- ایم افضل