کرالہ گنڈ ہندواڑہ میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

سری نگر،شمالی کشمیر کے کرالہ گنڈ ہندواڑہ میں جمعرات کے روز ایک مشتبہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر بارہ مولہ کپواڑہ شاہراہ پر کرالہ گنڈ کے نزدیک مشتبہ شئے کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور پولیس نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روکنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو جائے وقوع پر طلب کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں مشتبہ بارودی مواد کو ناکارہ بناکر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں