کشمیر کے مختلف اضلاع میں کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا، کوکر ناگ واقعے کی مذمت

سری نگرجنوبی کشمیر کے گڈول کوکر ناگ میں دہشت گردوں کے حملے میں تین سینئر آفیسران کی ہلاکت کے خلاف جمعرات کی شام کو وادی کے مختلف اضلاع میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا ۔اس دوران بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں میں احتجاجی ریلی نکالی ۔

اطلاعات کے مطابق کوکر ناگ میں کرنل ، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت کے خلاف جمعرات کی شام کو جنوبی کشمیر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ کینڈل لائٹ ریلیوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تین سینئر آفیسران کی ہلاکت ناقابل برداشت ہے اورملوث دہشت گردوں کو جلدازجلد انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

سری نگر میں بھی لوگوں نے کوکر ناگ واقعے کے خلاف لوگوں نے احتجاجی کیا اور ملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا بی جے پی اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے جموں میں احتجاجی جلوس نکالے جس دوران پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

بھاجپا کے لیڈروں نے اس موقع پر کہاکہ ہمسایہ ملک کو کشمیر کا امن راس ہی نہیں آرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کوششوں کو سیکورٹی ایجنسیاں ناکام بنا رہی ہیں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں