اننت ناگ کے کوکر ناگ جنگل میں انکاونٹر تیسرے روز بھی جاری

سری نگر، جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی تصادم آرائی جاری ہے ادھر ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایک اور فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جس سے اس انکاونٹر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی تفصیلات کے مطابق گنڈول جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جمعہ کو تیسرے روز بھی تصادم آرائی جاری رہی اور طرفین کے درمیان شدید فائرنگ اور بموں کی آوازیں بھی سنائی دی جا رہی تھیں۔

معلوم ہوا ہے کہ گھنے جنگلی علاقے میں محصور ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر فوج کی خصوصی ونگ’مونٹین بریگیڈ‘ جنہیں پہاڑوں پر چڑھنے کی مہارت حاصل ہے کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فوج، پولیس ، سی آر پی ایف کی اضافی نفری نے جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر مکمل طورپر پابندی عائد کی ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس فوج اور پولیس کی خصوصی ٹیمیں جنگلی علاقے میں خیمہ زن ہے۔

بتادیں کہ بدھ کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

یو این آئی۔ ایم افضل۔شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں