اننت ناگ انکائونٹر: لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی کا گڈول کوکرناگ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر، فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے ہفتے کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ جنگل علاقے میں جاری انکائونٹر کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہیں اس دوران گرائونڈ کمانڈروں نے ہائی انٹنسیٹی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔
بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں ہفتے کو مسلسل چوتھے روز بھی سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

فوج کی شمالی کمان نے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دیویدی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ جنگل علاقے میں جاری انکائونٹر کی آپریشنل صورتحال کا جائزہ لیا’۔

اس پوسٹ میں مزید کہا گیا: ‘انہیں گرائونڈ کمانڈروں نے ہائی انٹینسٹی آپریشنز جن میں نگرانی اور فائر پاور ڈیلیوری کے لئے ہائی ٹیک آلات کا استعمال کیا جاتا ہے، کے بارے میں بریفنگ دی’۔

یاد رہے کہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا جس دوران تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی ہمایوں بٹ، کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دھونک سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں