ایس آئی یو نے کشتواڑ میں 13دہشت گردوں کی جائیداد قرق کردی

جموں،سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ہفتے کے روز پاکستان میں مقیم کشتواڑ کے13دہشت گردوں کی غیر منقولہ جائیداد قرق کردی ۔

اطلاعات کے مطابق ایس آئی یو نے ہفتے کے روز کشتواڑ ضلع میں 13دہشت گردوں کی جائیداد منسلک کی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں مقیم مقامی ملی ٹینٹوں کی جائیداد کے بارے میں پتہ چلا جس کے بعدا نہیں اٹیچ کیا گیا۔

پولیس کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کا مقصد جنگجووں کے غیر قانونی نیٹ ورک کو ختم کرکے دہشت گردی کی مزید کارروائیوں کو انجام دینے کی صلاحیت کو محدود کرنا مقصود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جائیداد کی قرقی ملی ٹینٹوں اور ان کے سہولیت کاروں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہون نے مزید بتایا کہ ملی ٹینٹوں اوران کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں