پونچھ : موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر از جان

جموں،جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے جھلاس علاقہ میں موٹر سائیکل نے راہگیر کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے جھلاس علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹر سائیکل نے پولیس پوسٹ جھلاس کے نزدیک مقامی شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کوعلاجومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت غلام محمد ولد عبدالغفار ساکن سلوتری کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی.ارشید بٹ۔ شا پ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں