رام بن کے ہنجہال پہاڑی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے کم سے کم 40 مویشی ہلاک

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال کے پہاڑی علاقے میں دوران شب آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بانہال کے ڈولی گام ہنجہال پہاڑی علاقے میں گذشتہ شام آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں کم سے کم 40 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور متعلقہ حکام کی ایک ٹیم نقصان کا جائزہ لینے کے لئے جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور ایک تفصیلی رپورٹ تیار کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں