کٹھوعہ میں سڑک حادثہ،16افراد زخمی

جموں،جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ٹریکٹر ٹرولی الٹنے سے 16افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے پالی مورا کے نزدیک ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پرالٹ گیا جس کے نتیجے میں 16افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں