معروف کشمیری شاعرو افسانہ نگار سرو آنند کول کی یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام

سری نگر معروف کشمیری شاعر و افسانہ نگار آنجہانی سرو آنند پریمی کی یاد میں جمعرات کے روز گورنمنٹ ہائر سکنڈری واقع صوف کوکرناگ میں ان کی 99 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں انتظامیہ کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز معروف کشمیری شاعر و افسانہ نگار آنجہانی شری سرو آنند پریمی کی یاد میں گورنمنٹ ہائر سکنڈر اسکول صوف کوکر ناگ میں ان کی 99ویں یوم پیدائش پر تقریب کا اہتمام ہوا۔

تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ، چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ، بی ڈی او کوکر ناگ اور دوسرے سرکاری آفیسران اور مقامی لوگوںنے شرکت کی۔

اسکول عملے اور طلبا نے شری آنجہانی سرو آنند کول پریمی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ضلع میں تعلیمی شعبے میں نئی روح پھونکنے کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا۔

لوگوں کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کو بھی سراہا گیا۔

مقررین کی جانب سے ان کی ادبی خدمات اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

تقریب میں آنجہانی کے بیٹے شری راجندر کول پریمی نے آن لائن موڑ کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے فرقہ وارانہ بھائی چارے کا پیغام دیا۔

انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ اور چیف ایجوکیشن آفیسر اننت ناگ کا بھی اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔

یواین آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں