منوج سنہا کی گوا لبریشن ڈے پر گوا کے لوگوں کو مبارکباد

سری نگر، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز گوا لبریشن ڈے کے موقع پر گوا کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں گوا لبریشن ڈے پر گوا کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں’۔

ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘میں شہیدوں اور ان تمام عظیم خواتین و مرد حضرات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے گوا کو آزاد کرانے میں انتھک محنت کی’۔

بتادیں کہ گوا میں ہر سال 19 دسمبر کو گوا لبریشن ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ فوج نے سال 1961 میں اسی دن گوا کو 450 سالہ طویل پرتگالی حکمرانی سے آزاد کیا تھا۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں