سری نگر،ضلعی انتظامیہ سری نگر اور پولیس نے کرنگر سری نگر میں ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ نامی کمپنی کے دفتر کو سیل کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سابیئر پولیس میں متاثرین نے باضابط طورپر کمپنی اور یوٹیوبرز کے خلاف تحریری شکایت درج کی ہے ۔
سابیئر پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جو بھی اس فراڈ میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے کرنگر علاقے میں ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ نامی کمپنی کے دفتر کو انتظامیہ نے سیل کیا ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کی شام کو ضلعی انتظامیہ سے وابستہ آفیسران اور پولیس جائے موقع پر پہنچے اور دفتر کو سربمہر کیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سابیئر پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے ۔
دریں اثنا متعدد متاثرین نے سابیئر پولیس کشمیر میں ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ اور پرچار کرنے والے یوٹیوبرز کے خلاف باضابط طورپر تحریری شکایت درج کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابیئر پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کیس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔
سابیئر پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے اور جوکوئی بھی اس فراڈ میں ملوث قرار پائے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
باوثوق ذرائع کے مطابق کسی بھی وقت گرفتاریاں متوقع ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ