کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں،جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.4 ریکارڈ ہوئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں بدھ کے روز 11بجکر 57منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔سینٹر کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کی سہ پہر سے جموں وکشمیر اور لداخ میں 12مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

یو این آئی، ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں