سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل:اٹل ڈولو

سری نگر، جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری اٹل ڈولو کا کہنا ہے کہ کشمیر کے سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر سیاحت کے اعتبار سے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے۔

موصوف چیف سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں ایس پی ایس میوزیم کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر خاص طور پر وادی کشمیر سیاحت کے اعتبار سے ملک میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘یہاں کے سیاحتی مقامات کو مزید دلکش بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے’۔

مسٹر ڈولو نے کہا کہ ایس پی ایس میوزیم بلڈنگ کی تعمیر کا کام گذشتہ برسوں سے چل رہا ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کو بھی اچھی طرح سے تیار کیا جائے اور اس میں موجود خزانے کی نمائش کی جائے تو یہ بھی سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز بن سکتا ہے’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں