سری نگر، کشتواڑ پولیس نے گرفتاری بچنے کے لئے 24 برسوں سے مفرورایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
مفرور ملزم پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں مطلوب تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس نے 24 برسوں سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت جمال الدین ولد محمد رمضان ساکن گانڈو ڈوڈہ کے بطور کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو مفرور ملزم کے متعلق ایک اطلاع موصول ہوئی جس پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹیم نے مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مفرور ملزم پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج آر پی سی کے سیکشن 364 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 12/1999 میں مطلوب تھا۔
یو این آئی- ایم افضل