سری نگر، گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ سری نگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں آتشزدگی کی وار داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
یو این آئی ایم افضل