جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک:فوج

جموں، فوج نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک ملی ٹنٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘اکھنور کے کھورسیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا’۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو 4 دہشت گردوں کو نگرانی آلات کی مدد مشکوک حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا’۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ مشتبہ نقل و حرکت پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘دہشت گردوں کو سرحد کے قریب ایک لاش کو واپس گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا’۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں