SRINAGAR, JUL 22 (UNI) Tourists boarding on a boat cross the Dal Lake during heavy rains in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-SF3
SRINAGAR, JUL 22 (UNI) Tourists boarding on a boat cross the Dal Lake during heavy rains in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-SF3
SRINAGAR, JUL 22 (UNI) Tourists boarding on a boat cross the Dal Lake during heavy rains in Srinagar on Saturday. UNI PHOTO-SF3

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، 31 دسمبر پر موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر، وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے جس سے لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت محسوس ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 31 دسمبر تک موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 27 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد 28 سے 31 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

یو این آئی ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں