سری نگر آتشزدگی :ایک شخص جھلس جانے سے جاں بحق

سری نگر،گرمائی دارلحکومت سری نگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح آگ کی ایک واردات میں 3 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ایک شخص جھلس جانے سے جاں بحق ہوا جبکہ اس کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ سری نگر کے سولنہ علاقے میں ہفتے کی علی الصبح قریب ساڑھے چار بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔دریں اثنا سولنہ میں جس رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی وہاں پر ہفتے کی سہ پہر کو ملبے سے ایک شخص کی جھلسی لاش برآمد کی گئی۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جس رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی وہاں پر دو بھائی رہائش پذیر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ایک بھائی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چلا جس کے بعد ایس ڈی آر ایف اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ان کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو رہائشی مکان کے ملبے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی جس کی بعد میں شناخت منظور احمد کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ متوفی دماغی طورپر معذور تھا ۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی- ارشید بٹ- ایم افضل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں